کانپور:27/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراج پور تھانہ علاقہ میں امتحان دینے جا رہے طلبا ء کو موٹر سائیکل سے اسٹنت کرنا مہنگا پڑ گیا، ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ایک ٹرک میں ٹکرائی گئی۔حادثے میں ایک طالب علم کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔مہاراج پور کے لالاپوروا روما گاؤں کے رہائشی رگھوراج کا بیٹا بہادر سنگھ (15)ہائی اسکول کا طالب علم تھا۔پولیس کے مطابق پیر کی صبح مہلوک پڑوسی سنجے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل سے سرسول اسٹیشن کے قریب واقع شنکر انند اسکول امتحان دینے جا رہے تھے، ابھی وہ مہاراج پور کے آگے پہنچے ہی تھے کہ ہاتھی پور موڑ کے پاس سامنے کھڑے ٹرک سے ان کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔حادثے میں بہادر سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ساتھی سنجے اور ایک نامعلوم طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔موقع پر موجود گاؤں والوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریب میں واقع پرائیوٹ اسپتال میں دا خل کرایا۔مہاراج پور کے انسپکٹر نے موقع پرموجود طالب علموں کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق،اسٹنٹ کے چکر میں طالب علم کی جان گئی ہے، موٹر سائیکل پر تین سواری ہونے کے باوجود ا سٹنٹ کر رہے طلباء کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھڑے ٹرک میں جا گھسی۔عینی شاہدین کے مطابق،موٹر سائیکل کی رفتار تقریبا 80-90کے قریب تھی۔